مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ یک طرفہ معاہدوں کا دور ختم ہو چکا ہے اور اب متعلقہ فریقوں کو اپنی ذمہ داریوں اور وعدوں پر عمل کرنا ہوگا، بصورت دیگر انہیں اس کی قیمت چکانا پڑے گی۔
تفصیلات کے مطابق محمد باقر قالیباف نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں لکھا کہ یک طرفہ معاہدوں کا دور اختتام پذیر ہو چکا ہے۔ ہم نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ اپنے وعدوں اور تعہدات پر عمل کریں، ورنہ اس کی قیمت ادا کرنا ہوگی۔ اب حقیقت کا سامنا کرنے کا وقت آ گیا ہے۔
قالیباف نے اپنی پوسٹ کے ساتھ 14 نکاتی مفاہمتی یادداشت کی شق نمبر پانچ بھی منسلک کی، جس میں ایرانی انتظامات کے تحت آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر زور دیا گیا ہے۔
آپ کا تبصرہ